ٹیکسلا تا اسلام آباد جی ٹی روڈ (N-5): اربوں کا ریونیو دینے والی سڑک خود لاوارث کیوں؟ 🚗⚠️ کیا سنگجانی ٹول پلازہ اور ایکسل لوڈ جرمانے صرف جیبیں بھرنے کے لیے ہیں؟ ٹیکسلا سے راولپنڈی/اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ (N-5) اس وقت بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ روزانہ ہزاروں گاڑیاں، پشاور اور ہزارہ سے آنے والی بھاری ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے، لیکن سڑک پر گڑھے اور اڑتی دھول شہریوں کا مقدر بن چکی ہے۔ سوال یہ ہے: جب NHA کا مینٹیننس بجٹ 100 ارب سے زائد ہے، اور یہ روڈ ٹول ٹیکس اور جرمانوں کی مد میں خود کروڑوں روپے پیدا کرتا ہے، تو پھر اس کی دیکھ بھال کیوں نہیں ہوتی؟ حلقہ NA-46 کے منتخب نمائندے انجم عقیل خان اور NHA حکام اس سنگین عوامی مسئلے پر خاموش کیوں ہیں؟ ویڈیو دیکھیں، آواز اٹھائیں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکامِ بالا تک یہ آواز پہنچے! 👇