100ارب ڈالرزمنی لانڈرنگ کی کہانی۔۔۔ رواں سال 14اپریل 2026کووزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ایف۔آئی۔اے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ پچھلے تین سال میں 100ارب ڈالرزبیرون ملک بھیجے گئے۔انہوں نے کراچی کے ایک دوافرادکومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ سے قبل دس بیس ارب ڈالرزپاکستان لیکرآئیں نہیں توسخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوبندے کراچی سے اٹھائے جائیں توسب پتہ چل جائے گا۔انہوں نے ایف۔آئی۔اے کراچی کے افسران سے کہاکہ پہلے جوکچھ ہوتاتھا اب نہیں ہوگا۔منی لانڈرنگ کی ہزاروں انکوائریزکراچی میں پینڈنگ پڑی ہیں۔ سوال یہ پیداہوتاہے کہ اتنے بڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ کی گئی لیکن حقائق عوام کے سامنے نہیں رکھے گئے نہ ہی مقدمات درج ہوئے۔بجٹ بھی گزرگیایہ پیسہ کتناروشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ریکورکیاگیااورحکومت اوروزارت داخلہ نے اس پیسے کی ریکوری کے حوالے سے کیاپالیسی بنائی؟ مزید تفصیلات وی۔لاگ میں۔۔۔