دی لائف ریذیڈنشیا اسکینڈل: اربوں کا فراڈ، فائلیں چھاپنا کیسے ایک انڈسٹری بن گیا؟
رئیل اسٹیٹ اگر ایک انڈسٹری ہے تو کیا بغیر زمین کے محض کاغذ کے ٹکڑے یعنی “فائلیں چھاپنا” بھی کوئی قانونی صنعت ہے؟ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر سردار طاہر نے پراپرٹی ڈیلرز اور اوورسیز انویسٹرز کے اندھے اعتماد کا فائدہ اٹھا کر ‘دی لائف ریذیڈنشیا’ کی 10,000 فائلیں مارکیٹ میں جھونک دیں، مگر اربوں روپے سمیٹتے ہی سوسائٹی سے پراسرار لاتعلقی اختیار کر لی۔ قانون کا سیدھا اصول ہے کہ مال جس نے بیچا، حساب بھی اسی کو دینا ہوگا؛ لہذا سردار طاہر اور سی ای او سرفراز سیال کو اب یہ بتانا ہوگا کہ 15,000 متاثرین کا وہ پیسہ کس کی جیب میں گیا؟ نیب کا زیرِ گردش پبلک نوٹس اس منظم لوٹ مار کی کھلی گواہی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بڑے عہدوں کے پیچھے چھپے ان بااثر کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑا احتساب کیا جائے۔